حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہوگا، شاہ عبدالعزیز گیٹ کھول دیا جائے گا

مکہ المکرمہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہو گا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈپٹی گورنر کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی کام رمضا ن المبارک کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔حرم مکی شریف کے تیسرے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعدیہاں بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر …

مکہ المکرمہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہو گا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈپٹی گورنر کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی کام رمضا ن المبارک کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔حرم مکی شریف کے تیسرے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعدیہاں بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے معتمرین کی آمد جاری رہتی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس ماہ مبارک میں عمرہ کی سعاد ت حاصل کرتے ہیں۔ حرم مکی الشریف کے تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔ حرم مکی شریف کی تیسری توسیع کا سب سے بڑا مرحلہ شاہ عبدالعزیز گیٹ اور اس کے سامنے بس اسٹینڈ کا ہے جہاں رمضان المبارک کے دوران سب سے زیادہ اژدھام رہتا ہے۔ بس سٹینڈ سے فی گھنٹہ 50 ہزار افراد مستفیض ہوتے ہیں جو حرم شریف سے تقریباً 10 سے 15کلو میٹر دور پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف آتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply