ایران میں افراطِ زر 40 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن۔ 29 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس ایران میں افراط زر کی شرح 40 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق ایران پر عائد سخت ترین امریکی پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ برس ایرانی اقتصادیات میں 3.9 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ رواں برس ایرانی معیشت 6 فیصد تک سکڑ …

واشنگٹن۔ 29 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں برس ایران میں افراط زر کی شرح 40 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق ایران پر عائد سخت ترین امریکی پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ برس ایرانی اقتصادیات میں 3.9 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ رواں برس ایرانی معیشت 6 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر پابندیوں کے باوجود چند ممالک کو ایرانی تیل کی خرید کی اجازت دے رکھی تھی، تاہم مئی سے یہ چھوٹ بھی ختم کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس چھوٹ کے خاتمے سے ایرانی اقتصادیات کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply