اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین بل 2019ء قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بل کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی جائیداد غصب کرلی جاتی تھی اور …
قومی اسمبلی، نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین بل 2019ء قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین بل 2019ء قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بل کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی جائیداد غصب کرلی جاتی تھی اور انہیں جائیداد سے حصہ نہیں ملتا تھا، بل کے تحت اب خاتون محتسب کو یہ اختیار دیا جاسکے گا کہ وہ خواتین کی جائیداد دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ سپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔








