10مئی کو ماں اور بچہ ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 04مئی(اے پی پی) 10مئی کو ماں اور بچہ ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے ، یہ ہسپتال سب کیلئے ہے جس کو مزید توسیع دی جائیگی ، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے میری زندگی کا مقصد ہیں ، عید سے قبل ریلویز ورکرز کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 3ہزار روپے فی کس انعام دیا جائیگا، نرسنگ ہسپتال اور کالج …

اسلام آباد ۔ 04مئی(اے پی پی) 10مئی کو ماں اور بچہ ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے ، یہ ہسپتال سب کیلئے ہے جس کو مزید توسیع دی جائیگی ، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے میری زندگی کا مقصد ہیں ، عید سے قبل ریلویز ورکرز کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 3ہزار روپے فی کس انعام دیا جائیگا، نرسنگ ہسپتال اور کالج بنائیں گے ، ریلوے میں آرام ، حرام ہے کی پالیسی پر کاربند ہیں ، ریلوے کے تمام ملازمین کے ایک ، ایک سکیل ترقی کی کوشش کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان ریلویز نے پسنجرز ٹرین سے 4ارب روپے زائد آمدنی حاصل کی ہے ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر فریٹ ٹرین کی بجائے پسنجرز ٹرین سے آمدنی حاصل ہوئی ہے ، فریٹ ٹرین کی آمدن ہدف سے پیچھے ہے جس کو بڑھائیں گے ، نالہ لئی کے اطراف میں ریلوے ٹریک بچھایا جائیگا جس سے لوگوں کو روز گار ملے گا۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ہفتہ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے 11مئی کو ریلویزے ورکر کے اعزاز میں افطاری دینگے جبکہ دس مئی کو وزیر اعظم عمران خان ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کےلئے آئیں تو اس موقع پر وزیر اعظم اور میری طر ف سے ریلویز ملازمین کے اعزاز میں افطاری دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو اللہ مدد کرتا ہے ، ہمیں جو وسائل ورثے میں ملے ان میں مالی مسائل سرفہرست ہیں ، چوروں ، ڈاکوﺅں اور لوٹیروں نے بری طرح ملک کو لوٹا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم نے رواں سال گذشتہ سال کے مقابلہ میں پسنجرز ٹرین سے چار ارب روپے زیادہ کمائے ہیں ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر فریٹ ٹرینز کی بجائے پسنجرز ٹرین سے زیادہ آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فریٹ ٹرینیں اپنے مالی ہدف سے پیچھے ہیں جس کو پورا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان ائیر فورس کے ساتھ تیل کی سپلائی کا معاہدہ کیا ہے ، اس وقت ملک میں 12فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں جن کو 20تک بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ ریلویز کے تمام ملازمین کو ایک ، ایک گریڈ ترقی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب غریب کی باری آتی ہے تو حکومت خالی خزانے کا کہتی ہے لیکن میں مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز میں آرام حرام ہے کام حرام نہیں، ہماری یہ جنگ جاری ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ماضی میں چوروں نے سارا پیسہ پلوں ، سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر پر لگا دیا اور پاکستان ریلویز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ، صرف کروڑوں روپے مالیت کے انجن اور ایک ،ایک ارب روپے کی مشینری خریدی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہر مزدور جان لیے کے پاکستان ریلویز انتہائی اہم ہے جو پورے ملک کو سپلائی دیتی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے 15، 20سال سے کھڑی فوجی گاڑیوں کے فراہمی کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز اور پاک فوج ایک ہیں، وزیرریلویز نے کہاکہ آئندہ دو ، تین ماہ کے دوران تمام لائینوں کا بحال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم پی ایس او کے ساتھ معاہدہ کرینگے جس سے فریٹ کے بزنس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے نعرے ” آرام ،حرام ہے“ پر قائم ہیں اور ریلویز کی ترقی اور خوشحالی سے ملک کی ترقی و خوشحالی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو ماں بچہ ہسپتال کا افتتاح ہو رہا ہے جو سب کیلئے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں 14آپریشن تھیٹرز کی تعداد 17تک بڑھائی جائیگی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ریلویز کی بیٹیوں کیلئے نرسنگ کالج اور ہسپتال بنا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے پہلے راولپنڈی کا 27واں نمبر تھا لیکن آج راولپنڈی ملک میں پہلے نمبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ریلوے ملازم کی ایک بیٹی جب سی ایس ایس میں ٹاپ کرتی ہے تو میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے میرا خواب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں یہ منصوبہ چھوڑ کر گیا تھا تو اس کی لاگت 26ارب روپے تھی جو اب بڑھ کر 80ارب روپے ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے چینی کمپنیوں سے کہا کہ وہ نالہ لئی کی دونوں طرف ٹرین کا ٹریک بچھائیں تاکہ اس پر ریل بھی چلے جس سے لوگوں کو روز گار ملے گا۔ آٹھ منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت ہے اور نالہ لئی کے اطراف میں بڑے ، بڑے پلازے تعمیر کرینگے ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران کی طرف سے لوکو شیڈ ، ورکشاپ سمیت تمام مزدوروں کو عید کے قبل انعام دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتال اور میڈیکل کالج بھی بنا رہے ہیں ، جہاں پر میڈیکل کی جدید تعلیم سمیت علاج کی معالجے کی بھی سہولیات دستیاب ہونگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply