امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے شمالی کوریا کے معاملے پرآج ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے

ٹوکیو ۔ 6 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے شمالی کوریا کے معاملے پرکل(منگل کو) ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے،دونوں رہنماءشمالی کوریا کی طرف سے اسلحے کی تیاری کے پیش نظر خطے کی سلامتی کو درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔. ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شمالی کوریا کی طرف سے 70 اور 80 کی دہائی …

ٹوکیو ۔ 6 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے شمالی کوریا کے معاملے پرکل(منگل کو) ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے،دونوں رہنماءشمالی کوریا کی طرف سے اسلحے کی تیاری کے پیش نظر خطے کی سلامتی کو درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔. ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شمالی کوریا کی طرف سے 70 اور 80 کی دہائی میں اغواءکئے گئے جاپانی باشندوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے اور ان کی رہائی کے لئے امریکی تعاون طلب کریں گے ۔ جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر مجوزہ بات چیت وزیراعظم شینزو ایبے کی درخواست پر ہورہی ہے ۔ قبل ازیں جاپان امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر الگ الگ بات چیت کی۔ادھر، شمالی کوریا کے میڈیا نے گزشتہ روز صدر کم جونگ ان کو لانگ رینج راکٹ لانچرزکا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا تھا جس پر جاپان سمیت جنوبی کوریا اور دیگر ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply