رمضان المبارک کے احترام میں شام کے متحارب فریقین کو لڑائی ختم کرنی چاہیے اقوام متحدہ:

اقوام متحدہ۔ 7 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئٹرز نے شام کے متحارب دھڑوں پر زور دیا ہے کہ عالمی انسانی وقارکے قوانین کو سربلند رکھیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیز فائر پرعمل کریں۔ دریں اثناء شام میں سرکاری فوج اور اس کے اتحادی روس نے شہری علاقوں پر بمباری میں اضافہ کردیا ہے جس سے بے گناہ …

اقوام متحدہ۔ 7 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئٹرز نے شام کے متحارب دھڑوں پر زور دیا ہے کہ عالمی انسانی وقارکے قوانین کو سربلند رکھیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیز فائر پرعمل کریں۔ دریں اثناء شام میں سرکاری فوج اور اس کے اتحادی روس نے شہری علاقوں پر بمباری میں اضافہ کردیا ہے جس سے بے گناہ افراد جاں بحق ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے احترام میں تما م فریقین کو لڑائی ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے معاہدہ آستانہ کے ممالک روس ایران اور ترکی پر بھی زور دیا کہ وہ شام میں جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply