ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

63

ہانگ کانگ۔ 7 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس کے حجم میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 335.01 پوائنٹ (1.51 فیصد ) گر کر 21923.72 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 18.09 پوائنٹ (1.12 فیصد ) کمی کے ساتھ 1599.84 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی انڈیکس 0.7 فیصد ،سڈنی 0.2 فیصد، سنگاپور 0.9 فیصد اور تائپے 0.8 فیصد اضافے پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 47.41 پوائنٹ (0.16 فیصد ) اضافے کے ساتھ 29257.23 پوائنٹ رہا۔