شعیب ملک کل قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ،انگلینڈ کےخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے

لاہور۔7 مئی(اے پی پی )شعیب ملک کل بروز جمعرات قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ،شعیب ملک جنھوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے دس دن کی چھٹی لی تھی، چھٹیاں گزارنے کے بعد شعیب ملک کل جمعرات کے روز ساﺅتھ ہیمپٹن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جہاں وہ ہفتہ کے روز پاکستان اور انگلینڈ کے در میان ہونےوالے دوسرے ون …

لاہور۔7 مئی(اے پی پی )شعیب ملک کل بروز جمعرات قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ،شعیب ملک جنھوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے دس دن کی چھٹی لی تھی، چھٹیاں گزارنے کے بعد شعیب ملک کل جمعرات کے روز ساﺅتھ ہیمپٹن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جہاں وہ ہفتہ کے روز پاکستان اور انگلینڈ کے در میان ہونےوالے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک پاکستان اور انگلینڈ کے در میان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

Leave a Reply