لندن۔ 8 مئی (اے پی پی) لیور پول کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، فاتح کلب نے سیمی فائنل میں بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 4-3 سے ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اوریگی اور گیورجینیو نے دو، دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، بارسلونا کو فرسٹ لیگ میں لیور پول کے خلاف 3-0 گولز …
بارسلونا ناکام، لیور پول کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، اوریگی اور گیورجینیو کے 2، 2 گولز

مزید خبریں
لندن۔ 8 مئی (اے پی پی) لیور پول کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، فاتح کلب نے سیمی فائنل میں بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 4-3 سے ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اوریگی اور گیورجینیو نے دو، دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، بارسلونا کو فرسٹ لیگ میں لیور پول کے خلاف 3-0 گولز کی برتری حاصل تھی لیکن لیور پول نے بارسلونا کو سیکنڈ لیگ میں 4-0 گولز سے زیر کیا۔ اینفیلڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں لیور پول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرایا، اسطرح لیور پول نے بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 4-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اوریگی اور گیورجینیو نے دو، دو گولز کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔








