روس کا ایران میں جوہری پلانٹ کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان

ماسکو۔ 11مئی(اے پی پی)روس نے یہ اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری منصوبے پر تعاون بالخصوص بوشہر اور فردو کی جوہری تنصیبات پر تعمیراتی عمل کو جاری رکھے گا۔روسی دفترخارجہ کے مطابق ماسکو جوہری معاہدے کے تحت ایران سے تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی علاقے بوشہر میں جوہری پلانٹ کی تعمیر اور فردو تنصیبات کے …

ماسکو۔ 11مئی(اے پی پی)روس نے یہ اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری منصوبے پر تعاون بالخصوص بوشہر اور فردو کی جوہری تنصیبات پر تعمیراتی عمل کو جاری رکھے گا۔روسی دفترخارجہ کے مطابق ماسکو جوہری معاہدے کے تحت ایران سے تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی علاقے بوشہر میں جوہری پلانٹ کی تعمیر اور فردو تنصیبات کے دوسرے مقاصد کے استعمال کے لئے فروغ دینے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا جس میں یورینیم افزودگی کرنے والے مرکز کو پائیدار آئسوٹوپ کی پیداوار کی فیکٹری میں تبدیل کرنا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں دورہ ماسکو کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی اقدامات کے باوجود فردو اور بوشہر جوہری مراکز پر ایران اور روس کا تعاون جاری رہے گا۔

Leave a Reply