میلبورن۔ 11 مئی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے 2019-20ءسیزن کیلئے فرنچائزز کو چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت دے دی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بگ بیش لیگ کلبوں کو 2019-20ءسیزن کیلئے چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ٹاپ کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کے دوران مختصر دورانیے کیلئے لیگ کھیلنے …
بگ بیش لیگ 2019-20ءسیزن، فرنچائزز کو چھ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کی اجازت مل گئی

مزید خبریں
میلبورن۔ 11 مئی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے 2019-20ءسیزن کیلئے فرنچائزز کو چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت دے دی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بگ بیش لیگ کلبوں کو 2019-20ءسیزن کیلئے چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ٹاپ کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کے دوران مختصر دورانیے کیلئے لیگ کھیلنے کا موقع مل سکے، ہم نے 2018-19ءسیزن کے اختتام کے بعد رولز کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بی بی ایل کلبوں کو چار غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت تھی۔








