میڈرڈ ۔ 11 مئی (اے پی پی) نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، ڈومنک تھیم اور سٹیفانوس سٹسپاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ کروشیا کے مرین …
فیڈرر کو شکست، جوکووچ، نڈال، تھیم اور سٹیفانوس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میڈرڈ ۔ 11 مئی (اے پی پی) نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، ڈومنک تھیم اور سٹیفانوس سٹسپاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ کروشیا کے مرین کلچ سے تھا لیکن کلچ نے انجری کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کر لی جس کی وجہ سے جوکووچ فاتح قرار پائے، ہسپانوی سٹار نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس حریف سٹین واورینکا کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف کو 7-5، 3-6 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم نے شہرہ آفاق سوئس کھلاڑی اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6، (13-11) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔








