وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے اورفائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

201

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے اورفائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو شہید کرنے کے واقعہ کی بھی مذمت کی ہے تاہم سول ہسپتال کے دھماکے میں آج نیوز اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مینوں کے زخمی ہونے کی بھی سخت مذمت کی۔