بنوئی۔ 12 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی، پاکستانی ویمن ٹیم 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی، جویریہ خان 74 …
آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم

مزید خبریں
بنوئی۔ 12 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی، پاکستانی ویمن ٹیم 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی، جویریہ خان 74 اور عالیہ ریاض 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ناشرہ سندھو نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو شکست سے بچایا۔ عالیہ ریاض میچ اور لارا وولوارڈت سیریز کی بہترین کھلاڑی قرا رپائیں۔ اتوار کو بنوئی میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، کپتان سونی لوس 80 رنز بنا کر نمایاں رہیں، لیزل لی 57 اور لارا وولوارڈت 56 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، عالیہ ریاض نے 2 جبکہ ایمن انور، ثناءمیر اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی، جویریہ خان 74 اور عالیہ ریاض 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ناہیدہ خان 19، سدرہ امین 4، کپتان بسمعہ معروف 3، ندا ڈار 27، اومیما سہیل اور ثناءمیر 16، 16 اور ایمان انور 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ناشرہ سندھو 7 اور سدرہ نواز 6 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں۔ مسابتاکلاس نے 3 اور مریزن کیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔








