اٹالین اوپن ٹینس، جوکووچ، نڈال، سٹیفانوس اور شارٹزمین مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبردار

روم ۔ 18مئی (اے پی پی) نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، سٹیفانوس سٹسپاس اور ڈائیگو شارٹزمین فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، …

روم ۔ 18مئی (اے پی پی) نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، سٹیفانوس سٹسپاس اور ڈائیگو شارٹزمین فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(8-6) اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہسپانوی سٹار نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی فرننڈو ورڈسکو کو 6-4 اور 6-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، راجر فیڈرر نے انجری مسائل کے باعث کوارٹر فائنل میچ سے دستبرداری اختیار کر لی جس کی وجہ سے سٹیفانوس فاتح قرار پائے، ارجنٹائن کے ڈائیگو شارٹزمین نے جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply