بلفاسٹ ۔ 19مئی (اے پی پی) آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 72 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، افغانی ٹیم 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 36ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مارک ایڈیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اتوار کو بلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ …
آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 72 رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
بلفاسٹ ۔ 19مئی (اے پی پی) آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 72 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، افغانی ٹیم 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 36ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مارک ایڈیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اتوار کو بلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، پال سٹرلنگ 71 اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، دولت زدران اور آفتاب عالم نے 3، 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں افغانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 35.4 اوورز میں 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اصغر افغان 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد شہزاد 2، حضرت اللہ زیزئی 14، رحمت شاہ 4، حشمت اللہ شاہدی 12، محمد نبی 27، کپتان گلبدین نائب 20 راشد خان 16 دولت زدران اور مجیب الرحمان بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، مارک ایڈیئر نے 4 بائیڈ رینکن نے 3 اور ٹم مورتگ نے 2 وکٹیں لیں۔








