دبئی۔ 20 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 4-0 سے شکست کے باوجود چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ …
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، انگلش ٹیم کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم، پاکستانی ٹیم 2 پوائنٹس میں کمی کے باوجود چھٹے نمبر پر برقرار

مزید خبریں
دبئی۔ 20 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 4-0 سے شکست کے باوجود چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقن ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پاکستان 94 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے دو ریٹنگ پوائنٹس کم ہوئے ہیں جبکہ سہ ملکی ون ڈے سیریز جیتنے والی بنگلہ دیش ٹیم 4 پوائنٹس میں اضافے کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان چار پوائنٹس کا فرق باقی ہے، ویسٹ انڈین ٹیم آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔








