اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنے اوپر دائر بدعنوانی کے مقدمات پر اثر انداز ہونے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین پر دباﺅ ڈال رہی ہے اور ان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نجی ٹی وی چینل پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنے اوپر دائر بدعنوانی کے مقدمات پر اثر انداز ہونے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین پر دباﺅ ڈال رہی ہے اور ان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو بلاوجہ بدنام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے شہباز شریف نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے۔








