اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو محصولات حاصل کرنے کے نظام کو مزید آسان بنانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین …
مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ کی ایف بی آر کو محصولات حاصل کرنے کے نظام کو مزید آسان بنانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو محصولات حاصل کرنے کے نظام کو مزید آسان بنانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیئرمین شبیر زیدی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز کے حوالے سے پریزینٹیشن پیش کیں ۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ملک کیلئے محصولات میں اضافے کے ضمن میں مختلف اقدامات کی تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم کے مشیر نے ایف بی آر کو محصولات حاصل کرنے کا نظام مزید آسان بنانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود ،وزیر مملکت محصولات حماد اظہر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔








