اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے میاں وسیم المعروف لکی علی کی جانب سے دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات یا معاوضے کے دعوے نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک جمع کرا دیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لکی علی کے خلاف 13 ہائوسنگ سکیموں کے نام پر لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے …
ہاوسنگ سکیمز سکینڈل، متاثرین کو نیب میں شکایات یا معاوضے کے دعوے 14 جون تک جمع کرانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے میاں وسیم المعروف لکی علی کی جانب سے دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات یا معاوضے کے دعوے نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک جمع کرا دیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لکی علی کے خلاف 13 ہائوسنگ سکیموں کے نام پر لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ان کے متاثرین سے کہا گیا ہے کہ وہ انویسٹی گیشن آفیسر نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک اپنی شکایات کا اندراج کرائیں۔درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کی جائے۔








