اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) چینی نائب صدر وانگ کی شن کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ نشان پاکستان کی تقریب اتوار کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے ،تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ صدر مملکت نے بعد ازاں پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے چینی نائب صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔ …
چینی نائب صدر وانگ کی شن کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) چینی نائب صدر وانگ کی شن کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ نشان پاکستان کی تقریب اتوار کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے ،تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ صدر مملکت نے بعد ازاں پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے چینی نائب صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزرائ،مسلح افواج کے اعلیٰ افسران،اراکین قومی اسمبلی،چینی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ چین کے نائب صدر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔پاکستان میں قیام کے دوران وہ صدر،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔








