پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کی نذر گرین شرٹس کا فتح کے ساتھ ورلڈ کپ میں انٹری کا خواب بھی ادھورا رہ گیا

کارڈف۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا، اسطرح گرین شرٹس کا متواتر ناکامیوں کے بعد فتح کے ساتھ میگا ایونٹ میں انٹری کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس …

کارڈف۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا، اسطرح گرین شرٹس کا متواتر ناکامیوں کے بعد فتح کے ساتھ میگا ایونٹ میں انٹری کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔افغانستان کے ہاتھوں پہلے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری وارم اپ میچ میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا آخری موقع تھا لیکن بارش کے باعث میچ ہی نہ ہو سکا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply