ہمبنٹوٹا ۔ 27 مئی (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن انڈر۔19 ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کی انڈر۔19 ٹیم کو پہلا میچ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں …
سری لنکا اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
ہمبنٹوٹا ۔ 27 مئی (اے پی پی) سری لنکا اور پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن انڈر۔19 ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کی انڈر۔19 ٹیم کو پہلا میچ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی طور پر سیریز 6 مئی سے 20 مئی تک کھیلی جانی تھی تاہم گزشتہ ماہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سری لنکا اور پاکستان کی انڈر۔19 ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ2 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائینگے۔ واضح رہے کہ دورہ سری لنکا ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 19 جون سے 7 جولائی تک سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔








