کارڈف ۔ 27 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا وارم اپ مرحلہ (کل) منگل کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں (کل) منگل کو آخری دو وارم اپ میچز میچز کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے کارڈف کے مقام پر ہوگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ میں ورلڈ …
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے وارم اپ مرحلے میں (کل) آخری دو میچز کے فیصلے ہو ںگے

مزید خبریں
کارڈف ۔ 27 مئی (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا وارم اپ مرحلہ (کل) منگل کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں (کل) منگل کو آخری دو وارم اپ میچز میچز کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے کارڈف کے مقام پر ہوگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو کھیلے جانے والے میچز میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو اس سے قبل اس کے پہلے وارم اپ میچ میں کیویز ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا بھی پہلا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ وارم اپ میچز کے اختتا م کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا اور میگا ایونٹ کے ابتدائی روز ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔








