اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں مارٹن گپٹل کو انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی اعزاز گلین میگراتھ کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 11 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس منعقد ہو چکے ہیں۔ بیٹنگ میں جارح مزاج کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا …
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس ریکارڈ، مارٹن گپٹل کو انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے، میگراتھ کو اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی اعزاز حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں مارٹن گپٹل کو انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا عالمی اعزاز گلین میگراتھ کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 11 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس منعقد ہو چکے ہیں۔ بیٹنگ میں جارح مزاج کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2015ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 237 رنز کی اننگز کھیلی تھی، دوسری بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے اسی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 215 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا اعزاز سابق آسٹریلوی باﺅلر گلین میگراتھ کے پاس ہے جنہوں نے 2003ءمیں منعقدہ ایونٹ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں 7 اوورز میں 15 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔








