اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی خزانہ بے رحمی سے لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں،ماہ اگست سے اب تک حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے اور انکی زائد قیمتوں کے بوجھ کے اثرات سے بچانے کیلئے 60 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے چکی ہے،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے۔ہفتہ کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنماو¿ں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی سیاست کر رہی ہے،یہ عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کر رہے ہیں،اقتدارِ کے بھوکے عوام کے سچے ہمدرد ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔