شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید،4اہلکار زخمی ہوگئے

80

راولپنڈی۔ 7 جون (اے پی پی) شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید جبکہ 4اہلکار زخمی ہوگئے،ایک ماہ کے دوران 10 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 35 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں سوار لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ ،میجر مقصود بیگ ،کیپٹن عارف اللہ اور سپاہی لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں 4جوان زخمی ہوئے ہیں ۔