وزیراعظم عمران خان کا ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

116

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسالک ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔