چینی صدر شی جن پنگ کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ سٹیٹ یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

93

سینٹ پیٹرز برگ ۔ 09جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ سینٹ پیٹرز برگ سٹیٹ یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔سینٹ پیٹرزبرگ سٹیٹ یونیورسٹی کے صدر نکو لائی کر وپا چوف نےشی نے شی جن پنگ کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کی چھنگ ہوا یونیورسٹی نے روسی صدر پیوٹن کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔دونوں یونیورسٹیاں چین اور روس کے اہم اور مشہور تعلیمی ادارے ہیں اور بالترتیب شی جن پنگ اور پیوٹن کے مادر علمی بھی ہیں۔