جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملیں گے

93

ٹوکیو ۔ 11 جون (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے رواں ہفتے ایران کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان موجودہ تناو¿ میں کمی لانے کی کوشش ہے۔ آبے آج ( بدھ کے روز) ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ گزشتہ 41 برسوں کے دوران کسی جاپانی وزیر اعظم کا ایران کا یہ اوّلین دورہ ہو گا۔ جاپانی وزیراعظم جمعرات کے روز ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سے ملاقاتیں کریں گے۔