لاہور۔14 جون(اے پی پی )پنجاب کے آئندہ مالی سال 2019-20ءکا 23 کھرب 57 کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ‘ بجٹ میں 350 ارب روپے ترقیاتی جبکہ 1717 ارب 60 کروڑ روپے جاری اخراجات کیلئے مختص کئے گئے ہیں‘ مالی سال 2019-20ءمیں جنرل محاصل سے ہونیوالی آمدن کی مد میں 1990 ارب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے‘ این ایف سی کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو 1601 ارب 46 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے‘ صوبائی محصولات کی مد میں 388 ارب 40 کروڑ رروپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں 337 ارب 60 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں‘ 244 ارب 90 کروڑ روپے پنشن‘ مقامی حکومتوں کیلئے 437 ارب 10 کروڑ روپے‘ سروس ڈیلیوری اخراجات کیلئے 279 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے‘ آئندہ مالی سال کے جاری اخراجات میں رواں مالی سال کے مقابلے میں صرف 2.7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے