وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس،نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری

لاہور۔14 جون(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت 90 شاہراہ قائداعظم پر صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اور مالیاتی بل 2019 کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2018-19 کی منظوری کے ساتھ مالی سال 2018-19 …

لاہور۔14 جون(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت 90 شاہراہ قائداعظم پر صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اور مالیاتی بل 2019 کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2018-19 کی منظوری کے ساتھ مالی سال 2018-19 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کے فنڈز کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز جنوبی پنجاب پر ہی خرچ کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔

Leave a Reply