راولپنڈی۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے ہفتہ کو اچانک راولپنڈی میں تھانہ اے این ایف کا دورہ کیا اورقیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات، ملازمین کے دفتری اوقات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرشہریارخان آفریدی نے کہا …
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کا اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 15 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے ہفتہ کو اچانک راولپنڈی میں تھانہ اے این ایف کا دورہ کیا اورقیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات، ملازمین کے دفتری اوقات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرشہریارخان آفریدی نے کہا کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کرینگے۔ ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن اور میرا مشن ہے۔ شہریارآفریدی نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ہراول دستہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر جان لیں۔ عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ منشیات کی لعنت کو ملک سے پاک کرکے دم لیں گے۔








