لاہور ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یکم جولائی سے ریلوے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے تک جبکہ دوسری کلاسز پر 6 سے 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ 50 کلومیٹر تک سفر کرنیوالے مسافروں کے لئے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور اب تک ایڈوانس بکنگ کروانے والے مسافروں پر بھی کرایوں میں اضافے کا اطلاق …
شیخ رشید کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یکم جولائی سے ریلوے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے تک جبکہ دوسری کلاسز پر 6 سے 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ 50 کلومیٹر تک سفر کرنیوالے مسافروں کے لئے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور اب تک ایڈوانس بکنگ کروانے والے مسافروں پر بھی کرایوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث3 ارب روپے کا اضافی دباﺅ پڑا جس کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا جس کے پیش نظر ریل کے کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پسنجر سیکٹر کی آخری ٹرین چلانے کا ہدف 3 جولائی کو پورا ہو جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریںگے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں 8 ہزار آسامیوں پر بھرتی بیلٹ کے ذریعے کی جائے گی، ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر سرگودھا ایکسپریس کو ایک ماہ تک میانوالی تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے ٹریک کو کھولا جارہا ہے۔








