اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ دورہ پر ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر کا شایان شان استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزراءاعلی حکام پر مشتمل وفد بھی امیر قطر کے ہمراہ ہے۔نور خان ایئر بیس پر بچوں نے معزز …
امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کا شایان شان استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ دورہ پر ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر کا شایان شان استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزراءاعلی حکام پر مشتمل وفد بھی امیر قطر کے ہمراہ ہے۔نور خان ایئر بیس پر بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے جبکہ انہیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔بعدازاں وزیر اعظم عمران خان امیر قطر کی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس کیلئے روانہ ہوئے۔اس سے قبل امیر قطر نے مارچ 2015میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔2013 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کا انکا یہ دوسرا دورہ ہے۔قطر کے امیر وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔امیر قطر وزیر اعظم عمران خان اور صدر ملکت ڈاکٹرعارف علوی کے علاوہ اعلی حکام کیساتھ ملاقاتیں کرینگے۔پاکستان اور قطر کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہونگے۔دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔








