برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبر دار کیا ہے کہ ایران میں کسی قسم کے عدم استحکام سے پاکستان کی سیکورٹی اور افغانستان میں جاری امن عمل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ بھارت جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک توازن بگاڑ اور علاقائی سلامتی کو داو¿ پر لگا رہا ہے۔ افغانستان میں بھارت کی بڑھتی سٹریٹجک مداخلت پاکستان کی سلامتی پر گہرے اثرات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا برسلز میں یورپی یونین کی سیاسی وسلامتی کمیٹی سے خطاب

مزید خبریں
برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبر دار کیا ہے کہ ایران میں کسی قسم کے عدم استحکام سے پاکستان کی سیکورٹی اور افغانستان میں جاری امن عمل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ بھارت جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک توازن بگاڑ اور علاقائی سلامتی کو داو¿ پر لگا رہا ہے۔ افغانستان میں بھارت کی بڑھتی سٹریٹجک مداخلت پاکستان کی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و سلامتی قائم ہونے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاکستان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں اپنے تجربات اور مہارت یورپی یونین کے ساتھ بانٹنے کو تیار ہیں، پاکستان کو دہشت گردی کے بنیادی خطرات کا اب بھی سامنا ہے جن میں دہشت گردوں کو بنیادی طورپر مالی معاونت، سہولت اور منصوبہ سازی بیرون ملک سے ملتی ہے۔ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پوری طرح پرعزم ہے تاہم افغانستان میں قیام امن تمام ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔








