برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاک۔برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم (پی بی ٹی آئی ایف) کی چیئر پرسن اور یورپی پارلیمان کی رکن بیرونس نوشینا مبارک نے منگل کو یہاں برسلز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات، کشمیر کاز کیلئے ممبران یورپی پارلیمنٹ کی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئر پرسن پاک۔برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم اور رکن یورپی پارلیمان بیرونس نوشینا مبارک کی ملاقات

مزید خبریں
برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاک۔برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم (پی بی ٹی آئی ایف) کی چیئر پرسن اور یورپی پارلیمان کی رکن بیرونس نوشینا مبارک نے منگل کو یہاں برسلز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات، کشمیر کاز کیلئے ممبران یورپی پارلیمنٹ کی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں بیرونس نوشینا مبارک کو رکن یورپی پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ نوشینا مبارک نے وزیر خارجہ کو اپنی پاک۔برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم (پی بی ٹی آئی ایف) کی چیئرپرسن کی حیثیت سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔








