شہبا زشریف چپ کا روزہ توڑیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں، سید صمصام علی بخاری

لاہور۔25 جون(اے پی پی )وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف چپ کا روزہ توڑیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں،ممکن ہے آئندہ شہبازشریف کو مریم بی بی سے پوچھ کر اسمبلی میں بولنا پڑے۔ وہ جہلم میں دربارمحمد کرم شاہ پر حاضری د ےنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے …

لاہور۔25 جون(اے پی پی )وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف چپ کا روزہ توڑیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں،ممکن ہے آئندہ شہبازشریف کو مریم بی بی سے پوچھ کر اسمبلی میں بولنا پڑے۔ وہ جہلم میں دربارمحمد کرم شاہ پر حاضری د ےنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے بر عکس مولانا فضل الرحمان کے مفادات مختلف ہیں۔ جماعت اسلامی کی شمولیت سے معذرت اے پی سی کیلئے پہلا دھچکا ہے۔ اے پی سی اکٹھے ہونے،گفتگو کرنے اور چلے جانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگی۔اس اے پی سی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،یہ کرپشن بچانے کی جنگ ہے۔سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ حکومت نے آئندہ کا روڈ میپ دے دیاہے۔

Leave a Reply