اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ملکی معیشت کو داﺅ پر لگایا گیا‘ گھی‘ آٹے‘ گوشت ‘ پھل …
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرکا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ملکی معیشت کو داﺅ پر لگایا گیا‘ گھی‘ آٹے‘ گوشت ‘ پھل اور سبزیوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا‘ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سبسڈی دیں گے‘ احساس اور غربت مکاﺅ پروگرام کے لئے 190 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘ اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے‘ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مل کر سروے کرائیں گے‘ پاکستان میں 8ہزار ارب روپے تک محصولات جمع کئے جاسکتے ہیں‘ سگریٹ پر لگائے گئے اضافی ٹیکس سے حاصل ہونے والا ریونیو صحت کے شعبہ پر لگایا جائے گا








