اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں 50 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبے شروع کرے گی جس سے ان شعبوں کی پیداوار بڑھے گی اور کسانوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ …
وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں 50 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبے شروع کرے گی جس سے ان شعبوں کی پیداوار بڑھے گی اور کسانوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی بجٹ ایک ارب سے 12 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم سے قبل اس شعبہ کے لئے بجٹ 38 ارب روپے تھا لیکن اس میں 70 فیصد کٹوتی کرتے ہوئے 20 ارب روپے کردیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے زراعت کے شعبہ کو ترجیح دیا جانا قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے زراعت کے شعبہ کو بڑی اہمیت دی ہے۔ یہ شعبہ ضرور فروغ پائے گا اور ملک کے کسانوں کو ریلیف ملے گا








