اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کے مشن کی بھرپور حمایت کرنا ہوگی‘ سوئٹزرلینڈ حکومت اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو یو این ایچ سی آر کے فنڈز میں مزید حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سوئٹزرلینڈ …
وزیر مملکت سیفران شہریار خان آفریدی کی سوئٹزرلینڈ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کے مشن کی بھرپور حمایت کرنا ہوگی‘ سوئٹزرلینڈ حکومت اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو یو این ایچ سی آر کے فنڈز میں مزید حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سوئٹزرلینڈ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کی قیادت سفیر مینول بیسلر کر رہے تھے جبکہ سفیر تھامس کولی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان چالیس سال سے اپنے معاشی مسائل کے باوجود انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کی بنیاد پر افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔








