اپوزیشن جماعتیں جتنی مرضی اے پی سی کرلیں، ان کو این آر او نہیں ملے گا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنی مرضی اے پی سی کرلیں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے اے پی سی کرائی ہے تاکہ چوری کو بچانے کے لئے این آر او …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنی مرضی اے پی سی کرلیں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے اے پی سی کرائی ہے تاکہ چوری کو بچانے کے لئے این آر او حاصل کیا جاسکے۔ وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے کہا تھا کہ قومی دولت کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ حکومت پر اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ منی لانڈرنگ و دیگر طریقوں سے لوٹی گئی قومی دولت کو ضرور قومی خزانہ میں واپس لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بغیر پریشر کے سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں بہترین بائولر موجود ہیں لیکن بائولنگ کو بہتر بنانے کے لئے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی جب میدان میں اترتے ہیں تو پوری قوم ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply