اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کسانوں کو ویئر ہاﺅس ر سیٹ فنانسنگ (ڈبلیو ایچ آر ایف) کی سہولت کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کو زرعی اجناس کی سٹوریج انفراسٹرکچر کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کسانوں کو ویئر ہاﺅس ر سیٹ فنانسنگ (ڈبلیو ایچ آر ایف) کی سہولت کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کو زرعی اجناس کی سٹوریج انفراسٹرکچر کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت زرعی شعبہ میں اربوں روپے کی بچت اور اس شعبہ میں مسابقتی عمل کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ فصلوں کی کٹائی سے قبل ہونے والے نقصان پر قابو پانے اور کسانوں کی زرعی قرضوں تک رسائی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اجلاس میں فارمل کموڈیٹی مینجمنٹ اور ویئر ہاﺅس ری سیٹ فنانسنگ سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں کسانوں کی سہولت کے لئے ڈبلیو ایچ آر ایف کی فراہمی اور اس کو نافذ کرنے میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں بینکوں کی صلاحیت میں کمی، ریگولیٹری فریم ورک کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔ ا








