اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، اے پی سی اعلامیہ میں اپنے بنائے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی، اے پی سی اعلامیہ اپوزیشن کی نالائقی اور تحریری بدتمیزی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اے پی سی اعلامیہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، اے پی سی اعلامیہ میں اپنے بنائے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا، گمراہ ٹولہ ہر طرح کی سازشوں میں ناکام ہو گا، اپوزیشن کے منفی ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں،رہبر کبھی چوری، ڈکیتی اور منی لانڈرنگ سے قومی خزانہ نہیں لوٹتا، اپوزیشن کی مجوزہ رہبر کونسل میں 99.9 فیصد لوگوں کے دامن داغدار ہیں، اپوزیشن گیدڑ بھبھکیوں کی بجائے مثبت تجاویز لے کر آئے، وفاقی بجٹ ہر صورت پاس ہو گا، کوئی منظوری سے نہیں روک سکتا، اکھڑے ہوئے اور نومولود سیاسی بچوں کو کھلونے کی طرح ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فضل الرحمن نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان کر مسترد کر کے یہ واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اے پی سی مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی، اے پی سی ارکان اگلے چار سال صبر کے ساتھ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، آستینیں چڑھا کر حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر بھی متفق نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی اعلامیہ میں کرپشن کی روک تھام کے لئے ایک بھی لفظ شامل نہیں، سیاسی اداکار کرپشن کے لفظ کو معیوب نہیں سمجھتے، سیاسی اداکاروں کو بجٹ میں صرف نقائص ہی نظر آئے، وفاقی بجٹ ہر صورت پاس ہو گا، کوئی منظوری سے نہیں روک سکتا۔








