اوول ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں لیفٹ آرم پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے، وہاب ریاض نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بطور لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم، عظیم حفیظ، جنید خان اور …
وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں لیفٹ آرم پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے
اوول ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں لیفٹ آرم پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے، وہاب ریاض نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بطور لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم، عظیم حفیظ، جنید خان اور محمد عامر بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ وہاب ریاض نے جوروٹ، جیمز ونس اور گیری بیلنس کو آﺅٹ کیا۔









