چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین سے تعلق رکھنے والے صحت سے متعلقہ نجی شعبہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو

59

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں جس سے مقامی سطح پر معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چین سے تعلق رکھنے والے صحت سے متعلقہ نجی شعبہ کے ایک نمائندہ وفد سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں چین کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے، نجی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سینیٹ کو صحت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی اور نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں 26 دفاتر قائم کئے گئے ہیں اور کوئٹہ میں بھی ایک دفتر کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔