چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز کو بہترین پارلیمانی خدمات کی فراہمی اور متعلقہ افسران کی تربیت کےلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز کو بہترین پارلیمانی خدمات کی فراہمی اور متعلقہ افسران کی تربیت کےلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد اےوان سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر پارلیمانی امور، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر رحمان ملک، اےم ایف اے امجد علی خان، نفیسہ عنایت اللہ خٹک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کےلئے قومی اخبارات میں دوبارہ تشہیر کی گئی جس کے نتیجہ میں امیدواروں کی ایک حوصلہ افزاءتعداد نے درخواستیں دی ہیں

Leave a Reply