وزیراعظم عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے، سرمایہ کاری کے فروغ سے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی، تمام طبقات ٹیکس نیٹ میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں، طاقتور کا احتساب ہوگا تو ملک ہمیشہ کےلئے …

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے، سرمایہ کاری کے فروغ سے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی، تمام طبقات ٹیکس نیٹ میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں، طاقتور کا احتساب ہوگا تو ملک ہمیشہ کےلئے بدل جائے گا، قومی دولت لوٹنے والے اپنے بچاﺅ کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا، کرپشن ختم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا پروگرام ملا ہے جبکہ ملک سے ہونے والی منی لانڈرنگ کا تخمینہ 10 سے 12 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جب تک ملک کو لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کریں گے اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی اور ملک آگے نہیں بڑھے گا، چین کی مثال ہمارے سامنے ہے جس نے پانچ سالوں میں وزیر کی سطح کے ساڑھے چار سو لوگوں کو جیل میں ڈالا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ملک کے آگے بڑھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔

Leave a Reply