سابق وزیر خارجہ انعام الحق کا سٹریٹجک کمیونیکشن و میڈیا سے متعلق ورکشاپ سے خطاب

98

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سابق وزیر خارجہ انعام الحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک تعینات سفارتکاروں کو میزبان ملک کے سرکاری حکام کیساتھ تعلقات بڑھانے کے علاوہ دیگر مشنز کے سفارتکاروں، تھنک ٹینکس اور بالخصوص میڈیا کیساتھ قریبی روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا کے شعبہ میں تیزی سے پیشرفت اور ماحول نے نئے چیلنجوں کو جنم دیا ہے جس کا سامنا کرنے کیلئے افسران کو خود کو تیار کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں فارن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں سٹریٹجک کمیونیکشن و میڈیا سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کا اہتمام پاکستان پیس کلیکٹیو نے کیا تھا۔ بحرانی صورتحال میں سٹریٹجک کمیونیکشن اور میڈیا انگیجمنٹ کے حوالے سے یہ اپنی نوعت کا پہلی تربیتی ورکشاپ تھی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بحرانی صورتحال کے دوران شرکاءکی صلاحیتوں اور سکلز میں اضافہ کرنا تھا۔ ورکشاپ کے شرکاءمیں وزارت خارجہ امور کے افسران شامل تھے جو بیرون ممالک مشنز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔