اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے اور یہ منصوبہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج تمام صوبے اس بات پر متفق ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلئے مل کر درخت لگائے جائیں، پاکستانی عوام …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیرصدارت وفاقی فاریسٹری بورڈ کا چوتھا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے اور یہ منصوبہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج تمام صوبے اس بات پر متفق ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلئے مل کر درخت لگائے جائیں، پاکستانی عوام بلین ٹری منصوبہ کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، 20 جولائی ”شجرکاری برائے پاکستان“ کے نام سے قومی دن کے طور پر منایا جائے گا جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم پاکستان درخت لگا کر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھے وفاقی فاریسٹری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی فاریسٹری بورڈ کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی، چاروں صوبوں کے سیکرٹری جنگلات بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، پاک فوج، پاکستان ریلوے، محکمہ قومی شاہرات، غیر سرکاری تنظیموں اور عالمی ماحولیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔








